امریکا کے کیرون کلیمنٹ نے ریو اولمپکس میں مردوں کی 400 میٹر رکاوٹوں کی دوڑ میں طلائی تمغہ جیت لیا

ریو ڈی جنیرو ۔ 19 اگست (اے پی پی) امریکا کے نامور ایتھلیٹ کیرون کلیمنٹ نے ریو اولمپکس میں 400 میٹر مردوں کی رکاوٹوں کی دوڑ میں طلائی تمغہ جیت لیا۔ یوں انہوں نے ریو اولمپکس میں اپنا پہلا طلائی تمغہ جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق برازیل میں ریو اولمپکس میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ 400 میٹر مردوں کی رکاوٹوں کی دوڑ میں امریکا کے نامور ایتھلیٹ …

ریو ڈی جنیرو ۔ 19 اگست (اے پی پی) امریکا کے نامور ایتھلیٹ کیرون کلیمنٹ نے ریو اولمپکس میں 400 میٹر مردوں کی رکاوٹوں کی دوڑ میں طلائی تمغہ جیت لیا۔ یوں انہوں نے ریو اولمپکس میں اپنا پہلا طلائی تمغہ جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق برازیل میں ریو اولمپکس میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ 400 میٹر مردوں کی رکاوٹوں کی دوڑ میں امریکا کے نامور ایتھلیٹ کیرون کلیمنٹ نے اپنی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلے پوزیشن حاصل کی اور طائی تمغہ جیتا۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ 47.73 سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ان مقابلوں میں کینیا کے بونیفیس نے دوسری جبکہ ترکی کے یاسمانی کوپیلو نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

Leave a Reply