تہران ۔29جولائی (اے پی پی):ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کا ملک کسی نئی امریکی یا اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بنا، تو اس کا جواب زیادہ سختی سےدیا جائے گا۔العربیہ کے مطابق انہوں نے ایکس پر اپنے بیان میں کہاکہ اگر جارحیت دہرائی گئی، تو ہم بلا شک و شبہ زیادہ سختی سے جواب دیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اگر ہمارے جوہری …
امریکا یا اسرائیل کے نئے حملوں کا سامنا ہوا تو زیادہ سختی سے جواب دیں گے، ایران

مزید خبریں
تہران ۔29جولائی (اے پی پی):ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کا ملک کسی نئی امریکی یا اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بنا، تو اس کا جواب زیادہ سختی سےدیا جائے گا۔العربیہ کے مطابق انہوں نے ایکس پر اپنے بیان میں کہاکہ اگر جارحیت دہرائی گئی، تو ہم بلا شک و شبہ زیادہ سختی سے جواب دیں گے۔
انھوں نے مزید کہا کہ اگر ہمارے جوہری پروگرام کو غیر پر امن مقاصد کے لیے استعمال کیے جانے کا خدشہ ہے، تو فوجی کارروائی کے ناکام ہونے کا ثبوت موجود ہے، لیکن ایک مذاکراتی حل کامیاب ہو سکتا ہے۔عراقچی کا یہ بیان بظاہر ان دھمکیوں کے جواب میں آیا ہے جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز اسکاٹ لینڈ کے دورے کے دوران دی تھیں۔








