واشنگٹن ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) امریکہ میں اگست کے دوران روزگار کی صورت حال توقعات سے زیادہ کم رہی جب کہ یہ مسلسل ساتواں ایسا مہینہ تھا جس میں کاروباری اداروں کی جانب سے کم نوکریاں پیش کی گئیں۔لیکن دوسری جانب کارکنوں کے معاوضوں میں اضافہ دیکھا گیا، جس کی وجہ سے صارفین کی خریداریوں کی سطح برقرار رہی اور معیشت میں پھیلاؤ کا رجحان رہا۔امریکہ کے لیبر …
امریکہ، روزگار میں اضافے کی شرح میں کمی

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) امریکہ میں اگست کے دوران روزگار کی صورت حال توقعات سے زیادہ کم رہی جب کہ یہ مسلسل ساتواں ایسا مہینہ تھا جس میں کاروباری اداروں کی جانب سے کم نوکریاں پیش کی گئیں۔لیکن دوسری جانب کارکنوں کے معاوضوں میں اضافہ دیکھا گیا، جس کی وجہ سے صارفین کی خریداریوں کی سطح برقرار رہی اور معیشت میں پھیلاؤ کا رجحان رہا۔امریکہ کے لیبر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ہونے والی ماہانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مصنوعات تیار کرنے کے شعبے میں جولائی کے دوران کارکنوں کے اوقات کار کم کر دیئے گئے تھے جن میں اگست کے مہینے میں دوبارہ اضافہ ہو گیا ہے۔








