چینی صدر شی جن پنگ اور ان کی اہلیہ پنگ لی یوان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ہمراہ وائٹ ہاؤس میں چائے کی نشست میں شرکت کی۔
چین اور امریکہ کا اسٹریٹجک استحکام پر مبنی تعلقات قائم کرنے پر اتفاق

مزید خبریں
واشنگٹن۔25ستمبر (اے پی پی):چینی صدر شی جن پنگ اور ان کی اہلیہ پنگ لی یوان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ہمراہ وائٹ ہاؤس میں چائے کی نشست میں شرکت کی۔ دونوں ممالک کے سربراہان نے چین-امریکہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور مشترکہ طور پر باہمی احترام، انصاف اور برابری کی سطح پر تعمیری اسٹریٹجک استحکام پر مبنی تعلقات قائم کرنے پر اتفاق کیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اس موقع پر چینی صدر شی جن پنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین-امریکہ تعلقات کا مستقبل روشن ہے،صدر ٹرمپ کے ساتھ مل کر تاریخ کے لیے جوابدہ ہونے کے جذبے اور ذمہ داری کے ساتھ چین-امریکہ تعلقات کی ترقی کی تاریخ میں ایک شاندار باب رقم کرنے کے خواہاں ہوں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کا امریکہ کا یہ سرکاری دورہ تعمیری اور انتہائی کامیاب ہے۔ دونوں فریقوں نے چین-امریکہ تعلقات اور اہم بین الاقوامی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا اور متعدد مثبت نتائج حاصل کیے، جو دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ صدر شی جن پنگ کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور مل کر چین-امریکہ تعلقات کی ترقی کی رہنمائی کرنے کے منتظر ہیں۔ چائے کی نشست کے بعد شی جن پنگ اور ان کی اہلیہ پنگ لی یوان، ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ہمراہ امریکہ کے نیشنل آرکائیوز روانہ ہوئے۔ دونوں ممالک کے صدارتی جوڑوں نے ایک ساتھ آرکائیوز کے مرکزی ہال میں داخل ہو کر وہاں موجود آرکائیوز اور اہم نمائشی اشیاء کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
شی جن پنگ نے کہا کہ آرکائیوز میں آباؤ اجداد کی حکمت محفوظ اور مستقبل کے لیے رہنمائی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ چین اور امریکہ کی تاریخ و ثقافت، سماجی نظام اور ترقی کے راستے مختلف ہیں تاہم دونوں ممالک کے عوام کی بہتر زندگی کی خواہش مشترک ہے۔شی جن پنگ نے کہا کہ ایک دوسرے کے اختلافات کو تسلیم اور ان کا احترام کرنے، باہمی افہام و تفہیم اور باہمی استفادے کو فروغ دینے، مشترکہ نکات تلاش کرنے، تعاون کی فہرست کو وسیع کرنے اور اختلافات کو مناسب طریقے سے سنبھالنے سے چین-امریکہ تعلقات مستحکم اور طویل مدتی ترقی کی جانب گامزن ہو سکتے ہیں۔







