برسلز ۔ 12جولائی (اے پی پی)یورپی یونین نے کہا ہے کہ ایران اورعالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدہ بین الاقوامی دستاویز ہے اور امریکہ سمیت تمام فریقین اس کے نفاذ کے ضامن ہیں۔یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے گزشتہ روز بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے …
امریکہ سمیت تمام فریقین جوہری معاہدے کے نفاذ کو یقینی بنائیں ،یورپی یونین

مزید خبریں
برسلز ۔ 12جولائی (اے پی پی)یورپی یونین نے کہا ہے کہ ایران اورعالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدہ بین الاقوامی دستاویز ہے اور امریکہ سمیت تمام فریقین اس کے نفاذ کے ضامن ہیں۔یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے گزشتہ روز بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے کی حمایت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ ایک بین الاقوامی دستاویز ہے اور امریکہ سمیت تمام فریقین اس کے نفاذ کے ضامن ہیں۔انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدے کے نفاذ کے بعد ایران اور یورپ کے تجارتی تعلقات میں اضافہ ہوا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔








