شکاگو ۔ 28 اگست (اے پی پی) امریکہ میںپاکستان کے قونصلر جنرل فیصل نیازترمذی نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین تمام شہریوں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔ انہوں نے یہ بات کینٹکی اور جنوبی انڈیانہ میں ورلڈ افیئر کونسل سے اپنے خطاب میں کہی۔ اس دورے کا مقصد امریکہ کے مغربی علاقوں میں پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کےلئے یونیورسٹیوں اور تھینک ٹینکس سے …
امریکہ میںپاکستان کے قونصلر جنرل فیصل نیازترمذی کا کینٹکی اور جنوبی انڈیانہ میں ورلڈ افیئر کونسل سے خطاب
شکاگو ۔ 28 اگست (اے پی پی) امریکہ میںپاکستان کے قونصلر جنرل فیصل نیازترمذی نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین تمام شہریوں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔ انہوں نے یہ بات کینٹکی اور جنوبی انڈیانہ میں ورلڈ افیئر کونسل سے اپنے خطاب میں کہی۔ اس دورے کا مقصد امریکہ کے مغربی علاقوں میں پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کےلئے یونیورسٹیوں اور تھینک ٹینکس سے روابط کا فروغ ہے۔ اس موقع پر آئیوی ٹیک کمیونٹی کالج میں پاکستان کی خارجہ پالیسی اور ملک میں انسانی حقوق کے تحفظ کےلئے کئے جانے والے اقدامات پر خصوصی پریذینٹیشن بھی پیش کی گئی۔









