اسلام آباد ۔04جنوری (اے پی پی)امریکہ میں پاکستان کے سفیر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ امریکہ میںقیام کے دوران پاکستانی طالبعلم اپنی تما م تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تعلیم پرتوجہ مرکوز رکھیں تاکہ انکے استعداد کار میں اضافہ ہوسکے، مقامی لوگوں کے ساتھ روابط بڑھا کر سرگرمیوں حصہ لینے سے وہ اپنا دورہ امریکہ مزید مفید بنا سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستانی …
امریکہ میں پاکستان کے سفیر اسد مجید خان کا تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔04جنوری (اے پی پی)امریکہ میں پاکستان کے سفیر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ امریکہ میںقیام کے دوران پاکستانی طالبعلم اپنی تما م تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تعلیم پرتوجہ مرکوز رکھیں تاکہ انکے استعداد کار میں اضافہ ہوسکے، مقامی لوگوں کے ساتھ روابط بڑھا کر سرگرمیوں حصہ لینے سے وہ اپنا دورہ امریکہ مزید مفید بنا سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستانی سفارتخانے میں امریکہ کے دورے پر آئے 98پاکستانی طلباء کے اعزازمیں منعقدہ ظہرانہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اسد مجید خان نے کہا کہ طلباء یہاں گلوبل انڈرگریجویٹ ایکسچینج پروگرام (گلوبل یو جی آر اے ڈی) کے تحت آئے ہوئے ہیں ، جو امریکی محکمہ خارجہ کے تعلیمی اور ثقافتی امور کے بیورو کے زیر اہتمام کام کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا آغاز 10 سال قبل ہوا تھا ،جو 2ہزار سے زائد پاکستانی نوجوان رہنماؤں کی تعلیم و تربیت کرچکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سال پروگرام کے شرکاء کا تعلق پاکستان کے مختلف علاقوں بشمول گلگت بلتستان اور فاٹا سے ہے جو انجینئرنگ ، بزنس ، میڈیسن اور سوشل سائنس سے متعلق متعدد تعلیمی شعبوں سے وابستہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان طلبائکیامریکہ کی 31 ریاستوں کے 58 مختلف اداروں میں میزبان کی جائے گی۔اسد مجید نے کہا کہ اس پروگرام سے ان کی پیشہ ورانہ اور قائدانہ صلاحیتوں کو پالش کرنے میں بھر پور مدد ملے گی۔انہوں نے اس موقع پر طلباء کو خارجہ پالیسی کے اہم امور کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور کہا کہ تعلیمی پروگرام کا تبادلہ سات دہائیوں سے امریکہ پاکستان دوطرفہ تعلقات کا اہم جز ہے۔اس موقع پرآفس اکیڈمک ایکسچینج پروگرامز کے ڈائریکٹر میری کرک اور بیورو آف ایجوکیشنل اینڈ کلچرل امور میں ساؤتھ اینڈ سنٹرل ایشیاء پریس اور پبلک ڈپلومیسی آفس کے ڈائریکٹر کیری ہننان نے طلباء کاخیرمقدم کرتے ہوئے پروگرام کے خدوخال سے آگاہ کیا۔








