شی لیگ فٹسال کے افتتاحی ویک اینڈ کے آخری روز اتوار کو اسمرفز اور وائبرنٹ نے یکساں طور پر 13-0 سے شاندار فتوحات حاصل کرلیں۔ مقابلے جناح اسٹیڈیم کے فٹسال گراؤنڈز میں کھیلے گئے۔ اسلام آباد سٹی نے مسلسل دوسرے روز کامیابی حاصل کرتے ہوئے فٹبال فیکٹری کو 3-0 سے شکست دی اور سینئرز کی پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
شی لیگ فٹسال: اسمرفز اور وائبرنٹ کی 13، 13 گول سے دھواں دار فتوحات، اسلام آباد سٹی سینئرز میں سرفہرست

مزید خبریں
اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):شی لیگ فٹسال کے افتتاحی ویک اینڈ کے آخری روز اتوار کو اسمرفز اور وائبرنٹ نے یکساں طور پر 13-0 سے شاندار فتوحات حاصل کرلیں۔ مقابلے جناح اسٹیڈیم کے فٹسال گراؤنڈز میں کھیلے گئے۔ اسلام آباد سٹی نے مسلسل دوسرے روز کامیابی حاصل کرتے ہوئے فٹبال فیکٹری کو 3-0 سے شکست دی اور سینئرز کی پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
دوسری جانب جونیئرز مقابلوں میں مڈفیلڈ ایف سی نے اسٹرائیکرز کو 3-2 سے ہرا کر مسلسل دوسری فتح اپنے نام کی۔ سینئرز مقابلوں میں پہلی بار شرکت کرنے والی ٹیم اسمرفز نے اسٹرائیکرز کو 13-0 سے شکست دی۔ کپتان عسریٰ سعید نے ہیٹ ٹرک اسکور کی جبکہ فاطمہ خان، زینب شاہدین اور ہاجرہ نے دو، دو گول کیے۔ اسلام آباد سٹی کی جانب سے فاطمہ، علینہ اور امل نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔ جونیئرز مقابلوں میں وائبرنٹ نے بلیو جیز کو 13-0 سے شکست دی۔
سمر نے پانچ گول کیے جبکہ خدیجہ نے چار گول کرنے میں معاونت فراہم کرنے کے ساتھ دو گول بھی اسکور کیے۔ مڈفیلڈ ایف سی کی کامیابی میں حیا نے نمایاں کردار ادا کیا۔ انہوں نے دو گول اسکور کیے اور تیسرا گول کرنے میں معاونت فراہم کی، جس کی بدولت مڈفیلڈ نے جونیئرز کی پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔







