امریکہ میں کورونا وائرس سے چار لاکھ 97 ہزارسے زائد اموات

68
امریکہ ، کورونا وائرس سے 5 لاکھ 55 ہزارسے زائد اموات، 12 کروڑ14 لاکھ افراد کی ویکسنیشن
امریکہ ، کورونا وائرس سے 5 لاکھ 55 ہزارسے زائد اموات، 12 کروڑ14 لاکھ افراد کی ویکسنیشن

واشنگٹن۔15فروری (اے پی پی):امریکہ میں مہلک کورونا وائرس سے اموات کی تعداد چار لاکھ97ہزارسے تجاوز کرگئی ہے۔ پیر کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران امریکہ میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ امریکی محکمہ صحت کے مطابق ملک میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے، دو کروڑ82 لاکھ سے زائدمتاثرین کے ساتھ امریکہ اس وقت دنیا میں وبا کا سب سے بڑا مرکز ہے۔ امریکہ کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، ملک میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 28261470 افراد متاثرہوئے ہیں جبکہ18224288افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ حکام کے مطابق امریکہ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد9540008 ہے۔ امریکہ میں مہلک کورونا وائرس کی وبا سے اب تک مجموعی طور پر 497174 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد24 لاکھ12ہزار تک پہنچ گئی ہے۔