واشنگٹن۔11فروری (اے پی پی):امریکہ میں مہلک کورونا وائرس سے اموات کی تعداد4لاکھ43ہزارسے تجاوز کرگئی ہے۔ جمعرات کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران امریکہ میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔امریکی محکمہ صحت کے مطابق ملک میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، لگ بھگ دو کروڑ80 لاکھ متاثرین کے ساتھ امریکہ اس وقت دنیا میں وبا کا سب …
امریکہ میں کورونا وائرس سے4 لاکھ 43 ہزارسے زائد ہلاکتیں

مزید خبریں
واشنگٹن۔11فروری (اے پی پی):امریکہ میں مہلک کورونا وائرس سے اموات کی تعداد4لاکھ43ہزارسے تجاوز کرگئی ہے۔ جمعرات کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران امریکہ میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔امریکی محکمہ صحت کے مطابق ملک میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، لگ بھگ دو کروڑ80 لاکھ متاثرین کے ساتھ امریکہ اس وقت دنیا میں وبا کا سب سے بڑا مرکز ہے۔ امریکہ کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، ملک میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ17827323سے زائد افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ حکام کے مطابق امریکہ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد9680957 ہے۔ امریکہ میں مہلک کورونا وائرس کی وبا سے اب تک مجموعی طور پر 483200 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد23 لاکھ65 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔








