واشنگٹن ۔ 09مئی (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کرونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے میں ناکام رہنے پر عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کو مالی امداد فراہم کرنے سے متعلق جرمنی کی درخواست مسترد کردی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کرونا کی وبا روکنے کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔ جرمنی کے روزنامہ "سیوڈیوچے …
امریکہ نے’ڈبلیو ایچ او’ کی فنڈنگ کےلیے جرمنی کی اپیل مسترد کردی

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 09مئی (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کرونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے میں ناکام رہنے پر عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کو مالی امداد فراہم کرنے سے متعلق جرمنی کی درخواست مسترد کردی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کرونا کی وبا روکنے کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔ جرمنی کے روزنامہ "سیوڈیوچے زیتونگ” نے خبر دی ہے کہ پومپیو نے اپنے جرمن ہم منصب ہیکو ماس کے اس خط کا جواب دیا جس میں انہوں نے امریکا پر زور دیا تھا کہ وہ فنڈز منجمد ہونے کے باوجود کرونا کا مقابلہ کرنے کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے عالمی ادارہ صحت کی مدد کرے۔پومپیو نے کہا کہ عالمیایجنسی کی طویل عرصے سے غلطیاں کرنے کے باوجود امریکہ نے اس کی مدد کی۔








