امریکہ کی کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظربحرین، مصر، قطر کے خلاف سفری وارننگ جاری

81
امریکہ کی کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظربحرین، مصر، قطر کے خلاف سفری وارننگ جاری

واشنگٹن۔21جنوری (اے پی پی):امریکی سنٹرزفار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن ، سی ڈی سی نےکورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر 3 عرب ممالک کے خلاف سفری وارننگ جاری کر دی ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان عرب ممالک میں شامل بحرین، مصر، قطر کے علاوہ 19 دیگر ممالک کو لیول تھری کی ہائی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے ان ممالک کے افراد کو بغیر ویکسی نیشن اورغیر ضروری سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔

ادارے کی جانب سے کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے سفری وارننگ کی فہرست میں پہلی بار شامل کئے گئے ممالک میں البانیہ، بولیویا، کیپ وردے، گریناڈا، گیانا، سینٹ کٹس اینڈ نیوس، سینٹ لوشیا، ساؤ ٹوم اور پرنسپے، سورینام، بہاماس، برٹش ورجن آئی لینڈز اور جزائر کیکوس شامل ہیں۔