امریکہ یرغمالیوں کی بازیابی کیلئے پاکستان کے ساتھ قریبی کام کر رہا ہے، ترجمان امریکی دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی)امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ یرغمالیوں کی بازیابی کیلئے پاکستان کے ساتھ قریبی کام کر رہا ہے۔گزشتہ روز پریس بریفنگ کے دوران ترجمان مورگن اورٹاگس نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یقینناً ہم یرغمالیوں کی بازیابی کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ ترجمان نے اس سلسلہ میں وزیراعظم عمران کے بیان کو …

اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی)امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ یرغمالیوں کی بازیابی کیلئے پاکستان کے ساتھ قریبی کام کر رہا ہے۔گزشتہ روز پریس بریفنگ کے دوران ترجمان مورگن اورٹاگس نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یقینناً ہم یرغمالیوں کی بازیابی کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ ترجمان نے اس سلسلہ میں وزیراعظم عمران کے بیان کو ”مدد گار“ قرار دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ پاکستان مناسب کارروائی کرے گا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یو ایس انتظامیہ کا امریکی یرغمالیوں کا ریکارڈ بہت توانا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہم انسانی زندگیوں کو انتہائی سنجیدہ لیتے ہیں اور امریکی شہریوں کی محفوظ بازیابی اور بحفاظت ملک واپسی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں گے۔