ماسکو۔ 19 دسمبر (اے پی پی)امریکی، روسی اور جاپانی خلابازوںاور خلانورد چھ ماہ کے مشن پر بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر پہنچ گئے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ مشن سویوز ایم ایس۔7 نامی خلائی کیپسول کے ذریعے بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر پہنچا ہے اور اس میں خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا کے سکاٹ ٹنگل، روسی ادارے روس کوسموس کے اینٹن شخپلروف اور جاپان ایروسپیس ایکسپلوریشن …
امریکی، روسی اور جاپانی خلابازوںاور خلانورد چھ ماہ کے مشن پر بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر پہنچ گئے

مزید خبریں
ماسکو۔ 19 دسمبر (اے پی پی)امریکی، روسی اور جاپانی خلابازوںاور خلانورد چھ ماہ کے مشن پر بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر پہنچ گئے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ مشن سویوز ایم ایس۔7 نامی خلائی کیپسول کے ذریعے بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر پہنچا ہے اور اس میں خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا کے سکاٹ ٹنگل، روسی ادارے روس کوسموس کے اینٹن شخپلروف اور جاپان ایروسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی کے نوری شیگے کانائی شامل ہیں۔یہ ماہرین دو دن کے سفر کے بعد برطانوی وقت کے مطابق 8 بج کر 39 منٹ پر خلائی سٹیشن پر پہنچے۔یہ قزاخستان کے بیکا نور خلائی مرکز سے اتوار کو روانہ ہوئے تھے۔وہ بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر پہلے سے موجود روس کے الیگزینڈر مسورکن اور ناسا کے مارک وانڈے اور جوئے اکابا سے مل گئے۔








