امریکی ائیر لائیم یونائیٹڈ ایئرلائنز کا 9 سال بعد وینزویلا کے لئے پروازیں شروع کر نے کا اعلان

امریکی ائیر لائیم یونائیٹڈ ایئرلائنز کا 9 سال بعد وینزویلا کے لئے پروازیں شروع کر نے کا اعلان

نیویارک ۔13مئی (اے پی پی):امریکی فضائی کمپنی یونائیٹڈ ایئرلائنز نے اعلان کیا ہے کہ وہ 11 اگست سے امریکہ اور وینزویلا کے درمیان براہِ راست پروازیں دوبارہ شروع کرے گی، جو تقریباً ایک دہائی بعد اس روٹ پر واپسی ہوگی۔

شنہوا کے مطابق کمپنی کے مطابق روزانہ نان اسٹاپ پروازیں امریکہ کے شہر ہیوسٹن کے جارج بش انٹرکنٹینینٹل ایئرپورٹ اور وینزویلا کے کاراکاس میں واقع سیمون بولیوار انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے درمیان چلائی جائیں گی۔

یہ سروس بوئنگ 737 MAX 8 طیاروں کے ذریعے آپریٹ کی جائے گی۔ ٹکٹیں پہلے ہی فروخت کے لیے دستیاب ہیں، جبکہ پروازوں کا آغاز حکومتی منظوری سے مشروط ہوگا۔واضح رہے یونائیٹڈ ایئرلائنز نے 2017 میں سیاسی کشیدگی کے باعث وینزویلا کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دی تھیں، جو اس سے پہلے 20 سال سے زائد عرصے تک جاری تھیں۔

ایئرلائن کا کہنا ہے کہ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان دوبارہ معاشی رابطے بڑھانے، کاروباری مواقع پیدا کرنے اور خاندانوں کو دوبارہ ملانے میں مدد دے گا۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب ایک اور امریکی کمپنی بھی حالیہ دنوں میں وینزویلا کے لیے پروازیں بحال کر چکی ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان فضائی رابطوں میں بتدریج بہتری دیکھی جا رہی ہے۔



مزید خبریں