پاکستان ہاکی فیڈریشن نے عمان کے دارالحکومت مسقط میں منعقدہ مینز ایشین ہاکی5 ایس چیمپئن شپ2026 میں پاکستان مینز ہاکی 5 ایس ٹیم کی شاندار کارکردگی پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے، جہاں ٹیم نے سلور میڈل حاصل کرتے ہوئے ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے
پاکستان ہاکی فیڈریشن کی قومی ٹیم کو مینز ایشین ہاکی5 ایس چیمپئن شپ میں شاندارکارکردگی پرمبارکباد

مزید خبریں
لاہور۔26جولائی (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن نے عمان کے دارالحکومت مسقط میں منعقدہ مینز ایشین ہاکی5 ایس چیمپئن شپ2026 میں پاکستان مینز ہاکی 5 ایس ٹیم کی شاندار کارکردگی پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے، جہاں ٹیم نے سلور میڈل حاصل کرتے ہوئے ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ پی ایچ ایف کے صدر محی الدین احمد وانی نے اس تاریخی کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سلور میڈل جیتنا، ورلڈ کپ2026 کے لیے کوالیفائی کرنا اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ حاصل کرنا پاکستان ہاکی کی بحالی میں اہم سنگِ میل ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مسلسل محنت، پیشہ ورانہ کوچنگ اور معاونت کے ساتھ پاکستان بین الاقوامی سطح پر مزید بڑی کامیابیاں حاصل کرتا رہے گا۔ پی ایچ ایف نے حکومتِ پاکستان، پاکستان سپورٹس بورڈ، سپانسرز اور ملک بھر کے ہاکی مداحوں کا ان کی حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ پاکستان نے پورے ٹورنامنٹ کے دوران غیر معمولی مہارت، عزم، ڈسپلن اور فائٹنگ سپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشیا کی مضبوط ترین ٹیموں کو شکست دی اور فائنل میں رنر اپ رہی۔








