امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری برائے جنوبی ایشیائی امور کی وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری برائے جنوبی ووسط ایشیائی امور ایمبسڈر ایلیس جی ویل نے وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل سے سوموار کو ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں شخصیات نے پاک امریکہ موجودہ تعلقات اور اقتصادی تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ مشیر مفتاح اسماعیل نے امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری ویل کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے دوروں سے …

اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری برائے جنوبی ووسط ایشیائی امور ایمبسڈر ایلیس جی ویل نے وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل سے سوموار کو ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں شخصیات نے پاک امریکہ موجودہ تعلقات اور اقتصادی تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ مشیر مفتاح اسماعیل نے امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری ویل کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے دوروں سے دوطرفہ نقطہ نظر کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اچانک ہونے والی حالیہ پیش رفتوں سے تعلقات متاثر ہوئے۔ اس وقت غلط فہمیوں کو دور کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ مشیر خزانہ نے امریکی سرمایہ کاروں کے وفود کے اس موقع پر طے شدہ دوروں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کےلئے فرداً فرداً روابط کو فروغ دینا اہم اقدام ہے جنہوں نے پاک امریکہ تعلقات کےلئے تاجر برادری کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ملک میں توانائی کی قلت پر قابو پانے کےلئے خاطر خواہ اقدام اٹھائے ہیں جس سے پیداواری شعبہ کو فروغ حاصل ہوا ہے اس سے زندگی کے تمام شعبوں پر نمایاں اثرات ظاہر ہوئے ہیں خصوصاً جی ڈی پی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ایلس جی ویل نے نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مفتاح اسماعیل کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔

مزید خبریں