ڈپٹی کمشنر بھکر کا موسمِ گرما کی تعطیلات کے بعد تعلیمی سرگرمیوں کے دوبارہ آغاز پر ڈسٹرکٹ پبلک سکول بھکر کا دورہ

ڈپٹی کمشنربھکر احسان علی جمالی نے موسمِ گرما کی تعطیلات کے بعد تعلیمی سرگرمیوں کے دوبارہ آغاز پر ڈسٹرکٹ پبلک سکول بھکر کا دورہ کیا اور تدریسی سرگرمیوں کا جائزہ لیا

بھکر۔ 27 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنربھکر احسان علی جمالی نے موسمِ گرما کی تعطیلات کے بعد تعلیمی سرگرمیوں کے دوبارہ آغاز پر ڈسٹرکٹ پبلک سکول بھکر کا دورہ کیا اور تدریسی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف جماعتوں کا معائنہ کیا، جہاں اساتذہ طلبہ کو تدریسی عمل میں مصروف تھے۔ انہوں نے کلاس روم میں طلبہ سے خوشگوار انداز میں گفتگو کی، ان کی تعلیم اور روزمرہ تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں دریافت کیا اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔

ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے کہا کہ طلبہ ہمارا قیمتی سرمایہ اور ملک کا روشن مستقبل ہیں، اس لیے ان کی معیاری تعلیم، بہترین تربیت اور صلاحیتوں کو نکھارنے پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ نئے تعلیمی سال کے آغاز پر طلبہ کے لیے سازگار، پُرامن اور خوشگوار تعلیمی ماحول کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے سکول انتظامیہ کو صفائی ستھرائی بنیادی سہولیات اور تعلیمی نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیم اور بہتر ماحول کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔