اوکاڑہ یونیورسٹی میں ڈیجیٹل میڈیا کے نئے دور کے آغاز کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز کے زیر اہتمام فال 2026ء کے نئے طلبہ کے لیے تعارفی تقریب منعقد کی گئی

رینالہ خورد۔ 27 اگست (اے پی پی):یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز کے زیر اہتمام فال 2026ء کے نئے طلبہ کے لیے تعارفی تقریب منعقد کی گئی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سجاد مبین نے تقریب کی صدارت کی، جبکہ معروف میڈیا ماہرین نے طلبہ کو ڈیجیٹل میڈیا اور مصنوعی ذہانت کے جدید تقاضوں سے آگاہ کیا۔

وائس چانسلر نے کہا کہ یونیورسٹی میں بی ایس ڈیجیٹل میڈیا اینڈ اے آئی سمیت 60 سے زائد نئے تعلیمی پروگرامز متعارف کرائے گئے ہیں، جبکہ طلبہ کی عملی تربیت کے لیے جدید ڈیجیٹل میڈیا لیبارٹری بھی قائم کی جائے گی۔مہمان مقررین نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اے آئی کو مؤثر انداز میں استعمال کرتے ہوئے تحقیق، تخلیقی صلاحیت اور پیشہ ورانہ اخلاقیات کو اپنی کامیابی کا حصہ بنائیں۔

مزید خبریں