آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب جبکہ شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب ،شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ،محکمہ موسمیات

مزید خبریں
اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب جبکہ شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظرملک کے بیشتر علاقوں میں بری ہوائیں موجود ہیں،کمزور مرطوب ہوائیں ملک کے جنوبی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔جمعرات کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دادو، بھکر 43، نور پل تھل، سبی، نوکنڈی، دالبندین اورچلاس میں42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔







