امریکی اپوزیشن ڈیموکریٹ پارٹی کی امیدوار میکی شیریل ریاست نیوجرسی کی 57ویں گورنر منتخب

نیوجرسی۔5نومبر (اے پی پی):امریکی اپوزیشن پارٹی کی امیدوار میکی شیریل امریکی ریاست نیوجرسی کی 57ویں گورنر منتخب ہو گئیں۔ شنہوا کے مطابق انہوں نے ریپبلکن امیدوار اورریاست نیوجرسی سے سابق رکن کانگریس جیک سیاتاریلی کو شکست دی۔امریکامیں رواں ماہ دو ریاستوں نیوجرسی اور ورجینیا میں گورنر کے انتخابات ہوئے۔ ورجینیا میں بھی ڈیموکریٹ امیدوار ایبیگیل اسپینبرگر نے کامیابی حاصل کی۔ سیاسی ماہرین کے مطابق نیوجرسی کا یہ انتخاب امریکی صدر …

نیوجرسی۔5نومبر (اے پی پی):امریکی اپوزیشن پارٹی کی امیدوار میکی شیریل امریکی ریاست نیوجرسی کی 57ویں گورنر منتخب ہو گئیں۔ شنہوا کے مطابق انہوں نے ریپبلکن امیدوار اورریاست نیوجرسی سے سابق رکن کانگریس جیک سیاتاریلی کو شکست دی۔امریکامیں رواں ماہ دو ریاستوں نیوجرسی اور ورجینیا میں گورنر کے انتخابات ہوئے۔ ورجینیا میں بھی ڈیموکریٹ امیدوار ایبیگیل اسپینبرگر نے کامیابی حاصل کی۔

سیاسی ماہرین کے مطابق نیوجرسی کا یہ انتخاب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں عوامی رجحان، 2026 کے وسط مدتی کانگریسی انتخابات کے امکانات اور موجودہ قیادت کے تئیں ووٹرز کے رویے کا اہم اشارہ سمجھا جا رہا تھا۔رخصت ہونے والے ڈیموکریٹ گورنر فل مرفی اپنا دوسرا مسلسل دورِ حکومت مکمل کر رہے ہیں، ریاستی قانون کے تحت گورنر کی مدتِ کار چار سال ہوتی ہے اور وہ متعدد بار منتخب ہو سکتے ہیں، تاہم مسلسل دو مدتوں سے زیادہ نہیں۔

 

مزید خبریں