امریکی ایوانِ نمائندگان نے ایران کے خلاف جنگ روکنے کے مطالبے پر مبنی قرار داد کی منظوری دے دی

امریکی کانگریس کے ایوانِ نمائندگان نے ایران کے خلاف جنگ روکنے کے مطالبے پر مبنی قرار داد کی 208 کے مقابلے میں 215 ووٹوں سے منظوری دے دی

واشنگٹن ۔4جون (اے پی پی):امریکی کانگریس کے ایوانِ نمائندگان نے ایران کے خلاف جنگ روکنے کے مطالبے پر مبنی قرار داد کی 208 کے مقابلے میں 215 ووٹوں سے منظوری دے دی جس میں حکمران جماعت ریپبلکن پارٹی کے چار ارکان نے بھی ڈیموکریٹس کا ساتھ دیتے ہوئے ایران کی خلاف امریکی جنگ کی مخالفت کی۔ بی بی سی کے مطابق قرار داد کا مقصد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران میں مزید فوجی کارروائی سے روکنا ہے۔امریکی ایوان نمائندگان کی طرف سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگی اختیارات کو محدود کرنے کی یہ چوتھی کوشش تھی۔ اس قرار داد کی امریکی سینیٹ سے منظوری ضروری ہے جو اب حکمران جماعت ریپبلکن پارٹی کے کنٹرول میں ہے ۔ اس کے باوجو د اگر یہ قرار داد سینیٹ میں منظور بھی ہو جائے تو بھی اس سے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کو مکمل طور پر روک دینے کا امکان کم ہے کیونکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس کو ویٹو کر سکتے ہیں اور اس ویٹو کو کالعدم قرار دینے کے لیے دونوں ایوانوں میں دو تہائی ارکان کی طرف سے قرار داد کی حمایت درکار ہو گی۔