واشنگٹن۔29مارچ (اے پی پی):امریکی بحری جہاز ’’یو ایس ایس ٹریپولی‘‘ مشرق وسطیٰ میں پہنچ گیا ہے ۔ بحری جہاز پر 3500 سیلرز اور میرینز موجود ہیں۔ العربیہ کے مطابق سینٹرل کمانڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ ایکس ‘‘ پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یو ایس ایس ٹریپولی پر سوار امریکی سیلرز اور میرینز امریکی سینٹرل کمانڈ کی ذمہ داری کے علاقے میں پہنچ گئے ہیں۔سینٹ کام کی پوسٹ …
امریکی بحری جہاز ’’یو ایس ایس ٹریپولی‘‘ مشرق وسطیٰ پہنچ گیا

مزید خبریں
واشنگٹن۔29مارچ (اے پی پی):امریکی بحری جہاز ’’یو ایس ایس ٹریپولی‘‘ مشرق وسطیٰ میں پہنچ گیا ہے ۔ بحری جہاز پر 3500 سیلرز اور میرینز موجود ہیں۔ العربیہ کے مطابق سینٹرل کمانڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ ایکس ‘‘ پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یو ایس ایس ٹریپولی پر سوار امریکی سیلرز اور میرینز امریکی سینٹرل کمانڈ کی ذمہ داری کے علاقے میں پہنچ گئے ہیں۔سینٹ کام کی پوسٹ کے مطابق ’’امریکا‘‘ کلاس کا یہ ایمفی بیئس اسالٹ شپ ٹریپولی ایمفی بیئس ریڈی گروپ /31 ویں میرین ایکسپیڈیشنری یونٹ کے فلیگ شپ کے طور پر کام کرتا ہے، اس پر تقریباً 3500 سیلرز اور میرینز کے علاوہ ٹرانسپورٹ طیارے، لڑاکا طیارے، بحری و بری حملے کی صلاحیتیں اور مختلف تزویراتی اثاثے شامل ہیں۔
یو ایس ایس ٹریپولی کا ہیڈ کوارٹر جاپان کے ساسیبو بیس میں ہے، اس کی لمبائی تقریباً 850 فٹ ہے اور اس کی وزنی گنجائش 45000 ٹن تک پہنچ جاتی ہے۔بنیادی طور پر یہ بحری جہاز ایک چھوٹے طیارہ بردار بحری جہاز کی مانند ہے ، یہ ’’ایف ۔ 35 ‘‘ سٹیلتھ لڑاکا طیاروں، ’’ایم وی ۔ 22 ‘‘ سپرے ٹرانسپورٹ طیاروں اور فوجیوں کو ساحل تک پہنچانے کے لیے مخصوص لینڈنگ کرافٹس کو لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔








