امریکا میں وفاقی جج نے پینٹاگون کو محکمہ دفاع کی کوریج کرنے والے صحافیوں کی رسائی بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ شنہوا کے مطابق امریکا کی ڈسٹرکٹ کورٹ آف کولمبیا کے سینئر جج پال فریڈمین نے فیصلے میں وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کی میڈیا تک رسائی کو محدود کرنے کی کوششوں پر سخت سرزنش کی ۔
امریکی جج کا پینٹاگون کو پریس کی رسائی بحال کرنے کا حکم
واشنگٹن۔10اپریل (اے پی پی):امریکا میں وفاقی جج نے پینٹاگون کو محکمہ دفاع کی کوریج کرنے والے صحافیوں کی رسائی بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ شنہوا کے مطابق امریکا کی ڈسٹرکٹ کورٹ آف کولمبیا کے سینئر جج پال فریڈمین نے فیصلے میں وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کی میڈیا تک رسائی کو محدود کرنے کی کوششوں پر سخت سرزنش کی ۔ جج فریڈمین نے پینٹاگون کے حکام کو حکم دیا کہ وہ پینٹاگون میں امریکی فوج کی کوریج کرنے والے صحافیوں کی رسائی کو بحال کریں ۔جج نے مزید کہا کہ پینٹاگون ‘نئی’ کارروائی کرنے کی آڑ میں ایک غیر قانونی پالیسی کو بحال نہیں کر سکتا اور عدالت سے آنکھیں بند رکھنے کی توقع نہیں کر سکتا ۔
جج نے کہا کہ امریکی آئیں میں پہلی ترمیم کے تحت حاصل حقوق میں کمی کی جانی کسی بھی وقت خطرناک ہے، اور جنگ کے دوران تو اس سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔ امریکا کی ڈسٹرکٹ کورٹ آف کولمبیا کے سینئر جج پال فریڈمین نے گزشتہ ماہ وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کی طرف سے جاری کی گئی پالیسی کی کئی دفعات کو معطل کر دیا جن کے تحت انہوں نے پینٹاگون کو ان کی رپورٹنگ کی بنیاد پر صحافیوں کی اسناد کو معطل یا منسوخ کرنے کی اجازت دی۔ جج نے پینٹاگون کو دی گئی اس اجازت کو بھی غلط قرار دیا۔









