مظفرگڑھ ،ویگو ڈالے اور موٹرسائیکل میں تصادم،15 سالہ نوجوان جاں بحق،ریسکیو زرائع

ویگو ڈالہ اور موٹرسائیکل میں تصادم سے15 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا،ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔

مظفرگڑھ۔ 29 جولائی (اے پی پی):ویگو ڈالہ اور موٹرسائیکل میں تصادم سے15 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا،ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔

ریسکیو زرائع کے مطابق لیہ کی تحصیل چوبارہ میں سرور پیٹرولیم سروس کے قریب ویگو ڈالا اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں 15 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا،عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل سوار رانگ سائیڈ پر اوور ٹیک کرتے ہوئے سامنے سے آنے والے تیز رفتار ویگو ڈالے کی زد میں آ گیا،اور سر پر شدید چوٹ آنے کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا،جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 15 سالہ شہزاد ولد یارو خان، رہائشی چوبارہ سٹی، کے نام سے ہوئی ہے،ریسکیو 1122 نے ابتدائی کارروائی مکمل کرنے کے بعد پولیس کی موجودگی میں ڈیڈ باڈی کو THQ ہسپتال چوبارہ منتقل کر دیا، حادثہ جاں بحق ہونے والے لڑکے کی اوورٹیگنگ اور ون وے کی خلاف ورزی کی وجہ سے پیش آیا ہے، واقعے کے بعد تھانہ چوبارہ پولیس نے ویگو ڈالے کے مالک شیخ یوسف ہارون کو وقتی طور پر حراست میں لے لیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے۔

مزید خبریں