امریکی حکام ایران سے کسی بھی وقت بات چیت کے لیے تیار ہیں، مائیک پومیو

ادیس ابابا۔19 فروری (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیونے کہا ہے کہ امریکی حکام ایران سے کسی بھی وقت بات چیت کرنے کے لئے تیار ہیں ۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق مائیک پو مپیوگزشتہ روز سعودی عرب روانگی سے پہلے افریقی ملک ایتھوپیا کے دارلحکومت ادیس ابابا میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ امریکی وزیر خارجہ نے بتایا کہ بنیادی طورپر ایران کو اپنا طرز عمل …

ادیس ابابا۔19 فروری (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیونے کہا ہے کہ امریکی حکام ایران سے کسی بھی وقت بات چیت کرنے کے لئے تیار ہیں ۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق مائیک پو مپیوگزشتہ روز سعودی عرب روانگی سے پہلے افریقی ملک ایتھوپیا کے دارلحکومت ادیس ابابا میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ امریکی وزیر خارجہ نے بتایا کہ بنیادی طورپر ایران کو اپنا طرز عمل تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ،اس کے طرز عمل کو تبدیل کرنے کے لیے اس پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی مہم جاری ہے۔ ہمیں کسی قسم کی کوئی جلدی نہیں کیونکہ یہ صرف اقتصادی دباؤ کی مہم نہیں بلکہ سفارتکاری کے ذریعہ تنہائی بھی ہے۔