واشنگٹن ۔ 22 جولائی (اے پی پی) امریکی خاتون اول میلانیاٹرمپ نے سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تصاویر شیئر کر دیں۔ ٹویٹر پر امریکی خاتون اول نے وزیراعظم عمران خان اور صدر ٹرمپ کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ وائٹ ہاو¿س میں ملاقات کر کے اچھا لگا۔