نیویارک ۔17نومبر (اے پی پی):امریکا کی ریاست ورجینیا کی ایک خاتون نے چیٹ جی پی ٹی کے ذریعے اپنے لاٹری کے نمبر منتخب کر کے لاٹری میں نہ صرف کامیابی حاصل کرلی بلکہ اس نے یہ رقم عطیہ بھی کردی۔امریکی جریدے "نیوز ویک" کے مطابق بیوہ کینی ایڈورڈز، جو ورجینیا میں رہتی ہیں۔ اس نے 8 ستمبر کو منعقدہ قرعہ اندازی میں 1 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی انعامی رقم …
امریکی خاتون نے "چیٹ جی پی ٹی” کی مدد سے 1 لاکھ 50 ہزار ڈالر لاٹری میں جیت کر عطیہ کر دی

مزید خبریں
نیویارک ۔17نومبر (اے پی پی):امریکا کی ریاست ورجینیا کی ایک خاتون نے چیٹ جی پی ٹی کے ذریعے اپنے لاٹری کے نمبر منتخب کر کے لاٹری میں نہ صرف کامیابی حاصل کرلی بلکہ اس نے یہ رقم عطیہ بھی کردی۔امریکی جریدے "نیوز ویک” کے مطابق بیوہ کینی ایڈورڈز، جو ورجینیا میں رہتی ہیں۔ اس نے 8 ستمبر کو منعقدہ قرعہ اندازی میں 1 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی انعامی رقم جیتیں۔جس لاٹری میں انہوں نے کامیابی حاصل کی وہ "پاور بال” کے نام سے مشہور ہے۔
ایک امریکی لاٹری جس میں امیدوار عام طور پر پانچ نمبر منتخب کرتے ہیں اور ایک اضافی نمبر "پاور بال” کے طور پر منتخب کیا جاتا ہے۔ اگر منتخب کردہ نمبر قرعہ اندازی کے نمبرز سے میل کھائیں تو بڑی رقم جیتتے ہیں۔اپنی قسمت آن لائن آزمانے کا فیصلہ کرنے کے بعد ایڈورڈز نے اپنے نمبر منتخب کرنے کے لیے چیٹ جی پی ٹی سے مدد لی اور اضافی ایک ڈالر خرچ کر کے "پاور پلے” اختیار بھی لیا، جس سے ان کی انعامی رقم تین گنا بڑھ گئی۔
لاٹری جیتنے والی خاتون نے بتایا کہ انہوں نے چیٹ جی پی ٹی کی مدد کیسے حاصل کی اور کہا کہ چونکہ وہ پہلے آن لائن نہیں کھیلیں، اس لیے نمبر منتخب کرنے میں رہنمائی درکار تھی۔








