میکسیکو اور پیرو نے نومبر 2025 سے معطل سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔
میکسیکو اور پیرو کے درمیان سفارتی تعلقات بحال
میکسیکو سٹی۔8اگست (اے پی پی):میکسیکو اور پیرو نے نومبر 2025 سے معطل سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔
اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق دونوں ممالک کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سفارتی تعلقات کی بحالی دونوں ممالک کے درمیان تاریخی برادرانہ، دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات کی بنیاد پر عمل میں آئی ہے۔بیان میں دونوں ممالک نے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں کے احترام کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔









