امریکی ریاست کیلیفورنیا میں گاڑی پری سکول کی کلاس میں جا گھسی، 8 بچے زخمی

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنوبی علاقے گلینڈیل میں ایک گاڑی پری سکول کی کلاس روم میں جا گھسی، جس کے نتیجے میں 8 بچے زخمی ہو گئے۔

لاس اینجلس۔8اگست (اے پی پی):امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنوبی علاقے گلینڈیل میں ایک گاڑی پری سکول کی کلاس روم میں جا گھسی، جس کے نتیجے میں 8 بچے زخمی ہو گئے۔

شنہوا کے مطابق حادثہ گرینڈ ویو ہاؤس پری سکول میں پیش آیا۔ یہ سکول لاس اینجلس کے مرکزی علاقے سے تقریباً 16 کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔ پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ زخمی بچوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں طبی امداد کے بعد انہیں اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔تفتیش کاروں کے مطابق ابتدائی طور پر حادثہ غیر ارادی معلوم ہوتا ہے۔ پولیس کے مطابق 79 سالہ ڈرائیور پری سکول کی پارکنگ میں گاڑی موڑتے ہوئے یو ٹرن لینے کی کوشش کر رہا تھا کہ گاڑی کلاس روم سے جا ٹکرائی۔