تہران۔23فروری (اے پی پی):ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ سفارتی حل اب بھی میز پر موجود ہے، اگر واشنگٹن اپنے خدشات کو دور کرنا چاہتا ہے تو سفارت کاری ہی واحد راستہ ہے، امریکی حملے کی صورت خطے میں اس کے مفادات کو نشانہ بنا کر جواب د یں گے۔ جمعرات کو جنیوا میں امریکی مندوب سٹیو وٹکوف سے ملاقات بھی متوقع ہے۔العربیہ …
امریکی خدشات دور کرنے کے لیے سفارت کاری واحد راستہ ہے، ایران

مزید خبریں
تہران۔23فروری (اے پی پی):ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ سفارتی حل اب بھی میز پر موجود ہے، اگر واشنگٹن اپنے خدشات کو دور کرنا چاہتا ہے تو سفارت کاری ہی واحد راستہ ہے، امریکی حملے کی صورت خطے میں اس کے مفادات کو نشانہ بنا کر جواب د یں گے۔
جمعرات کو جنیوا میں امریکی مندوب سٹیو وٹکوف سے ملاقات بھی متوقع ہے۔العربیہ اردو کے مطابق نیوز نیٹ ورک ’’ سی بی ایس ‘‘ کو انٹرویو میں عباس عراقچی نے کہا ایران امریکی فوجی طاقت سے خوفزدہ نہیں ہو گا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک بارہا اپنے ایٹمی پروگرام کے پرامن ہونے کی تصدیق کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ملک یورینیم کی افزودگی کے اپنے حق اور این پی ٹی معاہدے میں درج حقوق پر قائم رہتے ہوئے ایٹمی معاہدے کی ایک تجویز پر کام کر رہا ہے۔
عباس عراقچی نے امریکی حملے کی صورت میں ایران کے اپنے دفاع کے حق کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ممکنہ امریکی حملہ جارحانہ کارروائی ہوگی، اس کے جواب میں ہم جو کچھ کریں گے وہ اپنے دفاع میں ، منصفانہ اور قانونی ہوگا، ہمارے میزائل امریکی سرزمین تک پہنچنے کی صلاحیت نہیں رکھتے اس لیے فطری طور پر ہمیں کچھ اور کرنا ہوگا ۔








