امریکی خصوصی نمائندہ برائے افغانستان مفاہمتی عمل زلمے خلیل ذاد کا افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کی کوششوں کا خیر مقدم

اسلام آباد ۔ یکم فروری (اے پی پی) امریکی خصوصی نمائندہ برائے افغانستان مفاہمتی عمل زلمے خلیل ذاد نے افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے امریکہ طالبان معاہدہ،انٹرا افغان ڈائیلاگ اور جامع و مستقل جنگ بندی کیلئے راہ ہموارہو گا۔ہفتہ کو امریکی سفارتخانے کی جانب سے خصوصی نمائندہ خلیل ذاد کے دورہ پاکستان کے اختتام پر جاری بیان میں …

اسلام آباد ۔ یکم فروری (اے پی پی) امریکی خصوصی نمائندہ برائے افغانستان مفاہمتی عمل زلمے خلیل ذاد نے افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے امریکہ طالبان معاہدہ،انٹرا افغان ڈائیلاگ اور جامع و مستقل جنگ بندی کیلئے راہ ہموارہو گا۔ہفتہ کو امریکی سفارتخانے کی جانب سے خصوصی نمائندہ خلیل ذاد کے دورہ پاکستان کے اختتام پر جاری بیان میں کہا ہے کہ زلمے خلیل ذاد نے اکتیس جنوری کو پاکستان کا دورہ کیا۔زلمے خلیل ذاد نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور دیگر سرکاری حکام کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں کے دوران افغانستان میں جنگ کے خاتمہ کیلئے سیاسی تصفیئے کی غرض سے جاری کوششوں کو زیر بحث لایا گیا۔زلمی خلیل ذاد نے تشدد میں کمی کے حوالے سے جاری پاکستان کی کوششوں کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ اس سے امریکہ طالبان معاہدہ،انٹرا افغان ڈائیلاگ اور جامع و مستقل جنگ بندی کیلئے راہ ہموارہو گا۔خلیل ذاد نے اس بات پر بھی زور دیا کہ افغانستان میں پائیدار امن سے خطے کو بے پناہ اقتصادی اور سیکورٹی فوائد ہونگے۔

مزید خبریں