ٹوکیو ۔ 4 جولائی (اے پی پی) جاپان کے وزیراعظم شینزو ابےکا رواں ماہ کے دوران مجوزہ دورہ ایران منسوخ کردیا گیا ہے۔جاپانی حکومت کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم شینزو ابے وسط جولائی کو ایران کے دورے پر جانے اور ایرانی صدر حسن روحانی سے مذاکرات کرنے والے تھے مگر امریکا اور جاپان کے درمیان ایران پر تیل کا دباو¿ ڈالنے کے معاہدے کے بعد وزیراعظم شنزو ایبے نے دورہ …
امریکی دباو، جاپانی وزیراعظم کا مجوزہ دورہ ایران منسوخ

مزید خبریں
ٹوکیو ۔ 4 جولائی (اے پی پی) جاپان کے وزیراعظم شینزو ابےکا رواں ماہ کے دوران مجوزہ دورہ ایران منسوخ کردیا گیا ہے۔جاپانی حکومت کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم شینزو ابے وسط جولائی کو ایران کے دورے پر جانے اور ایرانی صدر حسن روحانی سے مذاکرات کرنے والے تھے مگر امریکا اور جاپان کے درمیان ایران پر تیل کا دباو¿ ڈالنے کے معاہدے کے بعد وزیراعظم شنزو ایبے نے دورہ ایران منسوخ کردیا۔ذرائع کے مطابق جاپانی وزیراعظم نے ایران کے دورے کی منسوخی کا فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کو تنہا کرنے، اس کی تیل کی برآمدات محدود کرنے اور ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے سے امریکا کی عیلحدگی کی روشنی میں کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ امریکا نے اپنے اتحادی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ 4 نومبرتک ایران سے تیل کی خریداری مکمل طورپر بند کردیں۔








