اسلام آباد ۔ 4 اپریل (اے پی پی) امریکی سفارتخانہ کے زیر اہتمام جمعرات کو امریکہ کے 243 ویں یوم آزادی کے حوالے سے استقبالیہ منعقد کیا گیا۔ جس میں وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ استقبالیہ میں اعلیٰ حکام، کاورباری برادری، سول سوسائٹی نے شرکت کی۔ اس موقع پر روایتی امریکی موسیقی کے علاوہ معروف امریکی کھانوں کے علاوہ آتش بازی کا مظاہرہ …
امریکی سفارتخانہ کے زیر اہتمام استقبالیہ میں وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان کی بطور مہمان خصوصی شرکت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 اپریل (اے پی پی) امریکی سفارتخانہ کے زیر اہتمام جمعرات کو امریکہ کے 243 ویں یوم آزادی کے حوالے سے استقبالیہ منعقد کیا گیا۔ جس میں وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ استقبالیہ میں اعلیٰ حکام، کاورباری برادری، سول سوسائٹی نے شرکت کی۔ اس موقع پر روایتی امریکی موسیقی کے علاوہ معروف امریکی کھانوں کے علاوہ آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ ”بلڈنگ اے ویژن“ کے عنوان کے تحت مقررین نے امریکہ کی مشترک اقدار پر روشنی ڈالی۔ استقبالیہ میں فوٹو اور فلموں کی نمائش بھی کی گئی جبکہ استقبالیہ کے مقررین نے پاک امریکہ دوستی اور مشترکہ مقاصد کا بھی ذکر کیا۔ امریکی ناظم الامور پال جونز نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس عنوان کا انتخاب کرنے کا مقصد امریکی تاریخ سے آگاہی کے ساتھ ساتھ امریکہ اور پاکستان کی قومی، سفارتی اور کاروباری تعلقات سے روشناس کرانا ہے۔ استقبالیہ کی تقریب میں امریکہ کا جھنڈا لہرانے کے ساتھ ساتھ پاکستان اور امریکہ کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔








