امریکی سفارتخانے پر حملے کی سازش ناکام بنا دی، وینزویلا

کراکس۔7اکتوبر (اے پی پی):وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ملک نے ایک "فالس فلیگ"حملے کی سازش کو ناکام بنا دیا ہے، جس کا مقصد امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنا کر امریکا اور وینزویلا کے درمیان منشیات کے معاملے پر جاری کشیدگی کو مزید ہوا دینا تھا۔اے ایف پی کے مطابق انہوں نے کہاکہ انہیں دو نامعلوم ذرائع سے اطلاع ملی کہ مقامی دہشت گرد …

کراکس۔7اکتوبر (اے پی پی):وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ملک نے ایک "فالس فلیگ”حملے کی سازش کو ناکام بنا دیا ہے، جس کا مقصد امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنا کر امریکا اور وینزویلا کے درمیان منشیات کے معاملے پر جاری کشیدگی کو مزید ہوا دینا تھا۔اے ایف پی کے مطابق انہوں نے کہاکہ انہیں دو نامعلوم ذرائع سے اطلاع ملی کہ مقامی دہشت گرد گروہ امریکی سفارتخانے میں دھماکہ خیز مواد نصب کرنا چاہتے تھے، تاکہ امریکا کے ساتھ تنازعہ کو مزید سنگین بنایا جا سکے۔

وینزویلا کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ خورخے روڈریگز نے بھی اس خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے امریکا کو اس "سنگین خطرے” سے آگاہ کر دیا تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہم نے امریکی سفارتخانے کی سکیو رٹی مزید سخت کر دی ہے۔وینزویلا صدر نے مزید کہا کہ یہ ایک ایسا سفارتخانہ ہے جسے ہم نے تمام اختلافات کے باوجود تحفظ فراہم کیا ہے۔

واضح رہے کہ وینزویلا کی سوشلسٹ حکومت ماضی میں بھی اکثر اپوزیشن پر سازشوں کے الزامات عائد کرتی رہی ہے۔ 2019 میں امریکا اور وینزویلا کے درمیان سفارتی تعلقات منقطع ہو چکے ہیں، اور امریکی سفارتخانہ عملاً خالی پڑا ہے، صرف چند مقامی ملازمین وہاں کام کرتے ہیں۔

 

مزید خبریں