امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی، فلسطینی ایلچی کو امریکا سے واپس بلا لیا گیا

رام اللہ ۔ 16 مئی (اے پی پی) فلسطینی اتھارٹی کے سینیر مذاکرات کار صائب عریقات نے کہا ہے کہ صدر محمود عباس نے امریکا میں تعینات فلسطینی مندوب کو واپس بلا لیا ہے۔فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق صائب عریقات کا کہنا ہے کہ امریکا میں متعین تنظیم آزادی فلسطین کے مندوب حسام زملط کو امریکا کی طرف سے تل ابیب سے اپنا سفارت خانہ القدس …

رام اللہ ۔ 16 مئی (اے پی پی) فلسطینی اتھارٹی کے سینیر مذاکرات کار صائب عریقات نے کہا ہے کہ صدر محمود عباس نے امریکا میں تعینات فلسطینی مندوب کو واپس بلا لیا ہے۔فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق صائب عریقات کا کہنا ہے کہ امریکا میں متعین تنظیم آزادی فلسطین کے مندوب حسام زملط کو امریکا کی طرف سے تل ابیب سے اپنا سفارت خانہ القدس منتقل کرنے کے بعد واپس بلایا گیا ہے۔واضح رہے کہ 14 مئی کو امریکا نے مقبوضہ بیت المقدس میں اپنے سفارت خانے کا افتتاح کیا تھا۔