امریکی سپریم کورٹ نے صدر ٹرمپ کی سفری پابندیوں کی حمایت کر دی

واشنگٹن ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) امریکا کی سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چھ مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں کی امریکا آمد پر لگائی جانے والی پابندی مکمل طور پر نافذ العمل ہو سکتی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی سپریم کورٹ کے 9 میں سے 7 ججوں نے امریکی انتظامیہ کی اس درخواست کو منظور کیا کہ ماتحت عدالتوں کی …

واشنگٹن ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) امریکا کی سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چھ مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں کی امریکا آمد پر لگائی جانے والی پابندی مکمل طور پر نافذ العمل ہو سکتی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی سپریم کورٹ کے 9 میں سے 7 ججوں نے امریکی انتظامیہ کی اس درخواست کو منظور کیا کہ ماتحت عدالتوں کی جانب سے صدر ٹرمپ کے حکم نامے پر عائد کردہ پابندیوں کو ہٹا دیا جانا چاہیے۔تاہم چاڈ، ایران، لیبیا، شام، صومالیہ اور یمن سے سفر کرنے والے افراد پر پابندیوں کے حوالے سے اب بھی قانونی چیلنج موجود ہیں۔

Leave a Reply