امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا اسرائیل کےلئے 10 ارب ڈالر کی فوجی امداد کی مخالفت کا اعلان

203
dollars
dollars

واشنگٹن۔5دسمبر (اے پی پی):امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے بائیڈن انتظامیہ کی طرف سے اسرائیل کو 10.1 بلین ڈالر کی فوجی امداد فراہم کرنے کی تجویز کی مخالفت کا اعلان کر دیا ۔

الجزیرہ کے مطابق سینیٹر برنی سینڈرز نے سینیٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی حکومت فلسطینیوں کے خلاف جو کارروائیا ں کر رہی ہے وہ غیر اخلاقی اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں اس لئے امریکا کو ان کارروائیوں میں اسرائیل کا ساتھ نہیں دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کی طرف سے اسرائیل کو فضائی دفاع کے جدید ترین نظام آئرن ڈوم اور ڈیوڈز سلنگ ڈیفنس سسٹم کی فراہمی کےساتھ ساتھ اس کے فوجی اسلحہ کے ذخائر کو دوبارہ بھرنے سے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نتین یاہو کی حکومت کو موجودہ جارحانہ فوجی کارروائیوں کی حکمت عملی جاری رکھنے میں مدد ملے گی۔