اقوام متحدہ کے ادارے کی جنوبی غزہ میں اسرائیلی بمباری سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کی تصدیق

اقوام متحدہ۔5دسمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے ادارے او سی ایچ اے نے جنوبی غزہ میں شدید اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کی تصدیق کی ہے۔او سی ایچ اے کی طرف سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی غزہ میں اختتام ہفتہ کے دوران اسرائیلی بمباری سے سینکڑوں شہادتوں نے وہاں پناہ لینے والے فسلطینیوں کے لیے تشویش میں اضافہ کر …

اقوام متحدہ۔5دسمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے ادارے او سی ایچ اے نے جنوبی غزہ میں شدید اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کی تصدیق کی ہے۔او سی ایچ اے کی طرف سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی غزہ میں اختتام ہفتہ کے دوران اسرائیلی بمباری سے سینکڑوں شہادتوں نے وہاں پناہ لینے والے فسلطینیوں کے لیے تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔

امدادی ٹیموں کی نقل و حرکت انتہائی محدود اور شمال تک رسائی اب مکمل طور پر مسدود ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہفتہ کی دوپہر سے اتوار کی سہ پہر تک غزہ پر اسرائیلی بمباری سے کم از کم 316 افراد شہید اور 664 زخمی ہوئے ہیں۔

فلسطینی پناہ گزینوں کے حوالے سے اقوام متحدہ کے ادارے یو این ڈبلیو آر اے کا کہنا ہے کہ جنوبی علاقے رفح پر اسرائیلی فضائی حملوں کے ذریعے لوگوں کو نقل مکانی پر مجبور کیا جارہا ہے۔ یو این ڈبلیو آر اے کے امور کے ڈائریکٹر تھامس وائٹ نے بتایا کہ لوگ ہم سے محفوظ مقام کا تقاضا کرتے ہیں لیکن ہمارے پاس ان کو بتانے کے لیے کچھ نہیں۔