کراچی پولیس کی کارروائی ،سٹریٹ کرائمز میں ملوث2 ملزمان گرفتار،غیر قانونی پستول ونقدی برآمد
کراچی پولیس کی کارروائی ،سٹریٹ کرائمز میں ملوث2 ملزمان گرفتار،غیر قانونی پستول ونقدی برآمد
کراچی۔ 11 ستمبر (اے پی پی):سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے بنگالی موڑ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائمز میں ملوث2مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیشن اور نقدی برآمدکرلی۔
جمعے کو ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد عمر ولد راجہ اور عبداللہ ولد نصر الدین شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔