وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی کا پارلیمانی سیکرٹری فرح ناز اکبر کے سسر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی کا پارلیمانی سیکرٹری فرح ناز اکبر کے سسر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نےپارلیمانی سیکرٹری برائے قومی ورثہ و ثقافت فرح ناز اکبر کے سسر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جمعہ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی نے مرحوم کے انتقال پر فرح ناز اکبر اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعاکی۔

دریں اثناء سیاسی و سماجی حلقوں نے بھی فرح ناز اکبر کے سسر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔مرحوم دل جان خان سابق اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل اور وفاقی سیکرٹری داخلہ کے عہدوں پر فائز رہے۔