امریکی سیکرٹری خارجہ جان کیری کا وائٹ ہاوس میں خطاب کے دوران اسرائیلی الزامات کا جواب

واشنگٹن ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) امریکی سیکرٹری خارجہ جان کیری نے سلامتی کونسل میں اسرائیل کے خلاف منظور کی جانے والی حالیہ قرار داد پر ہونے والی رائے شماری میں امریکی عدم شرکت کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام امریکی اقدار کے عین مطابق تھا۔بدھ کو وائٹ ہاوس میں اپنے خطاب کے دوران انھوں نے سلامتی کونسل میں اسرائیل کے خلاف منظور کی جانے والی …

واشنگٹن ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) امریکی سیکرٹری خارجہ جان کیری نے سلامتی کونسل میں اسرائیل کے خلاف منظور کی جانے والی حالیہ قرار داد پر ہونے والی رائے شماری میں امریکی عدم شرکت کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام امریکی اقدار کے عین مطابق تھا۔بدھ کو وائٹ ہاوس میں اپنے خطاب کے دوران انھوں نے سلامتی کونسل میں اسرائیل کے خلاف منظور کی جانے والی حالیہ قرارداد کے بعد اوباما انتظامیہ کے بارے میں اسرائیل کی طرف سے لگائے جانے والے الزامات کا جواب دیا۔جان کیری نے اپنی تقریر کے دوران فلسطین اور اسرائیل کے درمیان قیام امن کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ برسوں میں ہماری بے حد کوششوں کے باوجود دو ریاستوں پر مبنی حل اب سنگین خطرے میں ہے۔انھوں نے کہا ہے کہ مستقبل کے امن معاہدے کو اسرائیل کی موجودہ پالیسوں نے خطرے میں ڈال دیا ہے اور یہ نہ اسرائیل، فلسطین اور امریکہ کے مفادات کے لیے اچھا ہے۔انھوں نے کہا ہے کہ اگر ہماری آنکھوں کے سامنے قابل عمل دو ریاستی حل کو نقصان پہنچایا جائے تو ہم ٹھیک طرح سے اسرائیل کا تحفظ اور دفاع نہیں کر سکتے ۔

Leave a Reply