امریکی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کی طبیعت سنبھل گئی

واشنگٹن ۔ 15 ستمبر (اے پی پی)امریکی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کی طبیعت سنبھل گئی ان کی ذاتی معالج نے عہدہ صدارت کے لئے ان کی صحت مکمل فٹ ہونے کا سرٹیفیکیٹ جاری کر دیا۔ذرائع کے ،مطابق ہیلری کلنٹن کی ذاتی معالج لیزا بارڈیک نے جمعرات کو جاری ان کی صحت کے متعلق دو صفحات پر مشتمل اپنی رپورٹ میں ہیلری کی صحت اور طبیعت کو مکمل طور پر فٹ …

واشنگٹن ۔ 15 ستمبر (اے پی پی)امریکی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کی طبیعت سنبھل گئی ان کی ذاتی معالج نے عہدہ صدارت کے لئے ان کی صحت مکمل فٹ ہونے کا سرٹیفیکیٹ جاری کر دیا۔ذرائع کے ،مطابق ہیلری کلنٹن کی ذاتی معالج لیزا بارڈیک نے جمعرات کو جاری ان کی صحت کے متعلق دو صفحات پر مشتمل اپنی رپورٹ میں ہیلری کی صحت اور طبیعت کو مکمل طور پر فٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر نمونیا کا معمولی حملہ ہوا تھا جس سے وہ اب صحت یاب ہو چکی ہیں اور وہ اپنی ذمہ داریاں پہلے کی طرح با احسن نبھا سکتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 68 سالہ صدارتی امیدوار ذہنی اور جسمانی طور پر صدراتی ذمہ داریاں نبھانے کے لئے مکمل طور پر اہل ہیں ،ان کے تمام طبی تجزیوں کی رپورٹس بشمول کولسٹرول اور ٹرائگلسرائیڈ بلکل صیحیح آئی ہیں ۔ا

Leave a Reply