لندن ۔ 11جولائی (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ سال برطانیہ کا دورہ کریں گے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق انہیں اس دورے کی دعوت ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوم نے دی تھی جو انہوں نے قبول کر لی تھی لیکن بعد ازاں امریکی صدر کی طرف سے اس خدشے کا اظہار کیا گیا کہ ان کے دورہ کے موقع پر برطانیہ میں بڑے پیمانے پر احتجاجی …
امریکی صدرآئندہ سال برطانیہ کا دورہ کریں گے

مزید خبریں
لندن ۔ 11جولائی (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ سال برطانیہ کا دورہ کریں گے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق انہیں اس دورے کی دعوت ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوم نے دی تھی جو انہوں نے قبول کر لی تھی لیکن بعد ازاں امریکی صدر کی طرف سے اس خدشے کا اظہار کیا گیا کہ ان کے دورہ کے موقع پر برطانیہ میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہو سکتے ہیں۔ ان خدشات کی وجہ وہ پٹیشن تھی جس میں امریکی صدر کو دورہ برطانیہ کی دعوت نہ دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا اور اس پر 20 لاکھ افراد نے دستخط کئے تھے۔اس پٹیشن کے بعد بعض برطانوی سیاسی رہنماﺅں نے بھی امریکی صدر کو دورہ برطانیہ کی دعوت دینے کی مخالفت کی تھی ۔ رپورٹ کے مطابق اب اس معاملہ پر پیش رفت ہوئی ہے اور دونوں ممالک کے حکام دورہ کی تفصیلات طے کر رہے ہیں۔








