واشنگٹن۔19مارچ (اے پی پی):امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے روس اور جرمنی کے درمیان بچھائی جانے والی گیس پائپ لائن کی شدت سے مخالفت شروع کردی ہے اور اس منصوبہ پر کام کرنے والے تمام اداروں اور کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ اس کو ترک کردیں۔امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے ایک بیان میں کہا ہےکہ محکمہ خارجہ اپنے اس انتباہ کا اعادہ کرتا ہے کہ جو کوئی …
امریکی صدرجوئیڈن انتظامیہ کی نارڈسٹریم 2 گیس پائپ لائن پر کمپنیوں کو کام ترک کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
واشنگٹن۔19مارچ (اے پی پی):امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے روس اور جرمنی کے درمیان بچھائی جانے والی گیس پائپ لائن کی شدت سے مخالفت شروع کردی ہے اور اس منصوبہ پر کام کرنے والے تمام اداروں اور کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ اس کو ترک کردیں۔امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے ایک بیان میں کہا ہےکہ محکمہ خارجہ اپنے اس انتباہ کا اعادہ کرتا ہے کہ جو کوئی ادارہ بھی نارڈ سٹریم 2 پائپ لائن کے منصوبہ پر کام کررہا ہے، وہ امریکہ کی پابندیوں کی زد میں ہوگا اوراس کو فوری طور پر اس منصوبہ پر کام چھوڑ دینا چاہیے۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہاکہ صدرجوبائیڈن نے کہا ہے نارڈ سٹریم 2 ایک بُری ڈیل ہے۔یہ جرمنی ، یوکرین اور ہمارے وسطی اور مشرقی یورپ کے اتحادیوں کے لیے ضرررساں ہے۔محکمہ خارجہ نارڈ سٹریم 2 پائپ لائن کی تکمیل کی کوششوں کو دیکھ رہا ہے اور اس منصوبے پر کام کرنے والوں سے متعلق معلومات کو جمع کررہا ہے۔
انہوں نے اس کو روس کا جغرافیائی سیاسی منصوبہ قرار دیا ہے جو ان کے بقول یورپ کو کم زور کردے گا اور یورپ کی توانائی کی سکیورٹی کو بھی کم زور کردے گا۔انھوں نے واضح طور پر کہا کہ بائیڈن انتظامیہ کانگریس کے منظور کردہ قانون پر مکمل عمل پیرا ہونے کے لیے پُرعزم ہے۔اس کے تحت نارڈ سٹریم 2 منصوبہ پر کام کرنے والی کمپنیوں پرپابندیاں عائد کردی جائیں گی۔








