امریکی صدرکا شاہ سلمان کو فون پر، خلیجی ممالک کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر زور دیا

واشنگٹن۔ 7 جون (اے پی پی) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران خلیجی ممالک کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ وہائٹ ہاﺅس کے مطابق دونوں رہنماﺅں نے دہشت گرد تنظیموںکی مالی مدد روکنے اور خطہ میں کسی بھی ملک کی طرف سے انتہاپسندی کے فروغ کے خاتمہ کے متعلق بات چیت کی ۔ …

واشنگٹن۔ 7 جون (اے پی پی) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران خلیجی ممالک کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ وہائٹ ہاﺅس کے مطابق دونوں رہنماﺅں نے دہشت گرد تنظیموںکی مالی مدد روکنے اور خطہ میں کسی بھی ملک کی طرف سے انتہاپسندی کے فروغ کے خاتمہ کے متعلق بات چیت کی ۔ امریکی صدر نے کہاکہ ایک متحدہ خلیج تعاون کونسل دہشت گردی کے خاتمہ اور علاقائی استحکام کے فروغ کے لئے ضروری ہے ۔واضح رہے کہ سعودی عرب ،مصر، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات یہ کہتے ہوئے منقطع کرلئے تھے کہ وہ لیبیا ، یمن اور مالدیپ میں دہشت گردی کی معاونت کر رہا ہے جبکہ قطر نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ وہائٹ ہاﺅس کی جانب سے بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدرنے قطر کو الگ تھلگ کرنے پر خلیجی ممالک کی تعریف کی ہے۔

Leave a Reply