امریکی صدر باراک اوباما کی معروف پاکستانی سکالرو شاعر پروفیسر علامہ نصیرالدین ہنزائی کو 100ویں سالگرہ پر مبارکباد

واشنگٹن ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) امریکا کے صدر باراک اوباما نے معروف پاکستانی سکالر اورشاعر پروفیسر علامہ نصیرالدین ہنزائی کو ان کی 100ویں سالگرہ پرمبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہارکیا ہے کہ ان کے عالمانہ کام اور تحقیق سے آنے والے برسوں میں لوگ مستفید ہوتے رہیں گے۔ وائٹ ہاﺅس سے جاری بیان کے مطابق صدر اوباما نے پروفیسر علامہ نصیرالدین ہنزائی کے نام اپنے ایک مکتوب …

واشنگٹن ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) امریکا کے صدر باراک اوباما نے معروف پاکستانی سکالر اورشاعر پروفیسر علامہ نصیرالدین ہنزائی کو ان کی 100ویں سالگرہ پرمبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہارکیا ہے کہ ان کے عالمانہ کام اور تحقیق سے آنے والے برسوں میں لوگ مستفید ہوتے رہیں گے۔ وائٹ ہاﺅس سے جاری بیان کے مطابق صدر اوباما نے پروفیسر علامہ نصیرالدین ہنزائی کے نام اپنے ایک مکتوب میں انہیں مبارکباد دیتے ہوئے ان کےلئے اپنی نیک تمناﺅں کا اظہارکیا ہے۔ صدر اوباما نے امریکی معاشرے کےلئے ان کی خدمات کو بھرپورخراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہارکیا کہ آنے والے سالوں میں وہ اسی جذبے کو قائم رکھے گے ۔ علامہ نصیرالدین ہنزائی 1917ءمیں ہنزہ کے ایک گاﺅں حیدرآباد میں پیدا ہوئے اور انہوں نے قرآن کریم کے مختلف پہلوﺅں کے بارے میں 100 سے زائد کتابیں لکھی ہیں

Leave a Reply