امریکی صدر بننے کے صورت میں امریکی مسلمانوں کی تجاویز اور خدشات کو پیش نظر رکھوں گا، جوبائیڈن

واشنگٹن ۔ 22 جولائی (اے پی پی) ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ اگر وہ صدر بنے تو روزمرہ کے معاملات پر امریکی مسلمانوں کی تجاویز اور خدشات کو پیش نظر رکھیں گے اور مسلمان کو اپنی انتظامیہ میں شامل کریں گے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی مسلمانوں کی تنظیم ایمگیج ایکشن کی آن لائن تقریب'ملین مسلم ووٹس' سے خطاب کرتے ہوئے جو بائیڈن نے …

واشنگٹن ۔ 22 جولائی (اے پی پی) ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ اگر وہ صدر بنے تو روزمرہ کے معاملات پر امریکی مسلمانوں کی تجاویز اور خدشات کو پیش نظر رکھیں گے اور مسلمان کو اپنی انتظامیہ میں شامل کریں گے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی مسلمانوں کی تنظیم ایمگیج ایکشن کی آن لائن تقریب’ملین مسلم ووٹس’ سے خطاب کرتے ہوئے جو بائیڈن نے کہا کہ صدر بننے کے بعد روزمرہ کے معاملات میں امریکی مسلمانوں کی تجاویز اور خدشات جاننے کی کوشش کروں گا، انھیں سنوں گا اور ان پر عمل کروں گا، جو ہماری کمیونیٹیز کے لیے اہم ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میری خواہش ہے کہ جب ہم قوم کی تعمیر نو کریں تو فیصلہ سازی میںمسلمان بھی شامل ہوں۔واضح رہے کہ برنی سینڈرز کی حمایت کرنے والی کانگریس کی مسلمان رکن الہان عمر بھی جو بائیڈن کی حمایت کررہی ہیں۔