امریکی صدر نے امریکی خاتون ان کے خاندان کی بازیابی کو پاک امریکا تعلقات میں بہتری کے حوالہ سے مثبت پیش رفت قرار دیا

واشنگٹن ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی خاتون کیٹلن کولمین اور ان کے خاندان کی بازیابی کو پاک امریکا تعلقات میں بہتری کے حوالہ سے مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔بازیاب کرائے جانے والی امریکی خاتون کیٹلن کولمین اور ان کے شوہر کینیڈا کے جوشوا بوائل کو دہشت گردوں نے 2012 ءمیں افغانستان سے اغوا کیا تھا۔اغوا کاروں کی قید کے دوران ان کے …

واشنگٹن ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی خاتون کیٹلن کولمین اور ان کے خاندان کی بازیابی کو پاک امریکا تعلقات میں بہتری کے حوالہ سے مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔بازیاب کرائے جانے والی امریکی خاتون کیٹلن کولمین اور ان کے شوہر کینیڈا کے جوشوا بوائل کو دہشت گردوں نے 2012 ءمیں افغانستان سے اغوا کیا تھا۔اغوا کاروں کی قید کے دوران ان کے ہاں تین بچے بھی پیدا ہوئے جن کو اپنے والدین کے ساتھ ہی بازیاب کرایا گیا ہے۔وائٹ ہاﺅس سے جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی اور پاکستانی حکومتوں کے قریبی تعاون کے نتیجہ میں ہی مغویوں کی رہائی ممکن ہوئی ہے۔درایں اثناءامریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے بھی ایک بیان میں مغوی خاندان کی بحفاظت بازیابی پر پاکستان کی حکومت اور فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ پاکستانی اقدامات سے دونوں ممالک کے درمیان دہشت گردی کے خاتمے سمیت تمام شعبوں میں تعلقات مستحکم ہوں گے۔ وائٹ ہاﺅس کے چیف آف سٹاف جنرل (ر) جان کیلی نے ایک پریس بریفنگ کے دوران مذکورہ خاندان کی بازیابی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور پاکستانی اس حوالے سے امریکا کے عظیم شراکت دار ہیں۔

Leave a Reply