امریکی صدر نے تین ماہ کی تنخواہ ملکی ادارے نیشنل پارک سروس کو عطیہ کر دی

واشنگٹن ۔ 04 اپریل (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تین ماہ کی تنخواہ ملکی ادارے نیشنل پارک سروس کو عطیہ کر دی۔امریکی صدر کی سرکاری رہائش وائٹ ہاﺅس کے ترجمان شون سپائسر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق صدر ٹرمپ نے رواں سال 2017 ءکے پہلے تین ماہ کی تنخواہ پارکوں، یادگاروں اور محفوظ قرار دی گئی دیگر جائیدادوں کی دیکھ بھال کرنے والے ادارے کو …

واشنگٹن ۔ 04 اپریل (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تین ماہ کی تنخواہ ملکی ادارے نیشنل پارک سروس کو عطیہ کر دی۔امریکی صدر کی سرکاری رہائش وائٹ ہاﺅس کے ترجمان شون سپائسر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق صدر ٹرمپ نے رواں سال 2017 ءکے پہلے تین ماہ کی تنخواہ پارکوں، یادگاروں اور محفوظ قرار دی گئی دیگر جائیدادوں کی دیکھ بھال کرنے والے ادارے کو دینے کا فیصلہ کیا۔ ترجمان نے اس موقع پر صدر کی تین ماہ کی تنخواہ 78,333 ڈالر کا چیک وزیر داخلہ کے حوالے کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply